امریکہ ایران کے ساتھ غیر مشروط طور پر مذاکرات کے لئے تیار ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی وزیر خارجہ نے کل ایک بار پھر ایران کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات کی تکرار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکہ ایران کے ساتھ غیر مشروط طور پر مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کل EWTN، ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران پر دہشت گردی کی حمایت اور علاقے میں خطرناک سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ میزائلی پروگرام اورعلاقے میں تہران کی سرگرمیوں کیلئے غیر مشروط طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے بھی متعدد بار غیر مشروط طور پر ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئےاپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 26 جون کو عدلیہ کے سربراہ، ججوں اور دیگر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مذاکرات کی امریکی پیشکش کو ایک فریب قرار دیا اور فرمایا کہ امریکی حکام ایرانی عوام کی طاقت کے عوامل سے خوفزدہ ہیں اور آگے آنے سے ڈرتے ہیں لہٰذا وہ مذاکرات کے ذریعے اسلحے اور طاقت کے عامل کو چھیننا چاہتے ہیں۔