اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ ایران، سعودی جنگ کروا کر گریٹر اسرائیل کا راستہ ہموار کرنا چاہتا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کی آئل ریفائنری آرامکو پر حملے عالمی امن اور عالمی معیشت کے خلاف ایک گہری سازش ہیں۔امریکہ سعودی عرب اور ایران کی جنگ کروا کر گریٹر اسرائیل کا راستہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب اپنے مسائل میں ہرگز یہود و نصاری کو مداخلت کا موقع نہ دیں اور اپنے مسائل خود حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کی حفاظت کے نام پر ایران سے جنگ کر کے اور سعودی عرب کو بغیر جنگ کے اپنے کنٹرول میں لانا چاہتا ہے اسے ان ممالک میں سے کسی کی خیریت مطلوب نہیں اس کے پیش نظر اس کے اپنے مفادات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا 45 دن کا لاک ڈاؤن ہو یا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت یا سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملہ ہو، سب امت مسلمہ کے مسائل ہیں، ان میں سے کسی مسئلہ کو وہاں کے مقامی مسلمانوں کا مسئلہ قرار دینا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی طرف سے مسلمان ممالک کے باہمی مسائل پر عدم توجہ کی وجہ سے بہت نقصان ہو رہا ہے۔ امت مسلمہ کے مسائل کا حل اُمّہ کے پلیٹ فارم سے ہی ہو تو مسائل حل ہونگے۔ غیروں کے پلیٹ فارم سے مسائل کا حل ہونا تو کجا نئے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close