دنیا

امریکہ تسلط پسند، جارح، خودغرض اور ظالم ہے، عالمی سروے کا نتیجہ

شیعہ نیوز: چین کے سی جی ٹی این میڈیا گروپ اور چین کے رنمین یونیورسٹی کے مشترکہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا کے زیادہ تر لوگ امریکہ کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے عاجز آچکے ہیں۔

اس سروے کے مطابق دنیا کے 38 ممالک سے 7 ہزار 671 افراد میں سے 86/8 فیصد کو اس بات کا یقین تھا کہ امریکی معاشرہ مسلحانہ تشدد میں بری طرح الجھ چکا ہے۔ 73 فیصد امریکہ میں منشیات کے حد سے زیادہ استعمال کو اس معاشرے کا ایک سنجیدہ مسئلہ سمجھ رہے تھے۔

61/9 فیصد شرکا کا خیال ہے کہ امریکہ مہاجروں کے حقوق اور مفادات کی حفاظت میں ناکام ہوچکا ہے۔72/3 فیصد نے منظم نسلی امتیاز کو امریکہ کا بڑا مسئلہ قرار دیا ہے جبکہ 84/9 فیصد کو یقین ہے کہ امریکہ نے اپنی پولیس کے ہاتھوں نسل پرستی پر قابو کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی طاقت کا اعتراف کر لیا

سروے میں شامل 61 فیصد سے زیادہ شرکا کا کہنا ہے کہ امریکہ دنیا کا جنگ پسندترین ملک ہے جبکہ 70/1 فیصد کا کہنا ہے کہ جو جنگیں امریکہ نے شروع کی ہیں اس کے نتیجے میں بڑے انسانی بحران پیدا ہوئے ہیں۔

91/98 فیصد نے امریکی ہتھیاروں کی برآمدات کو عالمی امن کے منافی قرار دیا ہے اور 93/88 فیصد کو اس بات پر یقین ہے کہ امریکہ "امن کی حفاظت” کا لبادہ اوڑھ کر اپنے ہتھیار بیچنے اور پوری دنیا میں جنگ چھیڑنے میں مصروف ہے جس سے اسے مالی مفادات حاصل ہو رہے ہیں۔

سی جی ٹی این میڈیا گروپ اور رنمین یونیورسٹی کے تعاون سے ہونے والے اس عالمی سروے میں شامل افراد میں سے 72/5 فیصد امریکہ کو ایک تسلط پسند ملک سمجھتے ہیں اور 64/9 فیصد کا کہنا ہے کہ امریکہ انسانی حقوق کے بہانے دوسرے ممالک کو کچلتا ہے۔

85/2 فیصد شرکا نے کہا ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی مرکزیت کے تحت ملٹی پولر نظام کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ 81/6 فیصد کا خیال ہے کہ امریکہ عالمی مفادات کو اپنے محدود مفادات کی خاطر بھینٹ چڑھا دیتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سروے میں مشرقی، جنوب مشرقی، وسطی، جنوبی اور مغربی ایشیا اور اسی طرح جنوبی اور شمالی امریکہ، آسٹریلیا، یورپ اور افریقہ کے عوام شامل ہوئے تھے۔ 71 فیصد سے زیادہ شرکا کی آمدنی اوسط سطح یا اس سے اوپر ہے اور 67 فیصد اعلی تعلیم یافتہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button