پاکستانی شیعہ خبریں

امریکہ کی اسلام دشمنی کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے، علامہ ڈومکی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے خلاف پابندیاں قابل مذمت ہیں اس سے پہلے بھی امریکہ سید مقاومت اور حزب اللہ کے خلاف اپنی دشمنی اور عداوت کا اظہار کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اسلام دشمنی کسی بھی شک و شبہ سے بالاتر ہے وہ دنیا بھر میں اسلام ناب کی علمبردار جماعتوں کا مخالف ہے کیونکہ وہ اپنے شیطانی استعماری اور استکباری عزائم کی راہ میں اسلام کے علمبردار علماء اور الہٰی تنظیموں کو سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک امت مسلمہ کے غدار ہیں۔ بحرین اور یو اے ای کے بعد سوڈان کی جانب سے غاصب اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کا عندیہ نتہائی شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر اپنے اثر و رسوخ دباو اور لالچ کے ذریعے بعض بے ضمیر حکمرانوں کے ذریعے اسرائیل کو تسلیم کروا لے تو اس کا یہ قطعا یہ مقصد نہیں ہے کہ امت مسلمہ بھی غاصب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا کیوں کہ آج بھی بحرین یو اے ای کے عوام اور سوڈان کے عوام سمیت پوری امت مسلمہ کی نظر میں اسرائیل غاصب اور ناجائز ریاست ہے جس کو تسلیم کرنے والے امت مسلمہ کے غدار اور مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عظيم انقلابی رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی طویل قید اور صحت پر شدید تشویش ہے۔ دنیائے اسلام نائیجیریا کے مجاہد عالم دین علامہ ابراہیم زکزاکی کی طویل قید اور نائیجیرین حکومت کے مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close