مشرق وسطی

امریکہ کی پابندیاں ایرانی عوام کے خلاف ایک قسم کی جنگ ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں نے ایرانی عوام پر دباؤ ڈال دیا ہے اور اسی لئے یہ پابندیاں ایک قسم کی جنگ شمار ہوتی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ترک ٹی وی چینل ٹی آر ٹی(TRT)کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پابندیوں کے ساتھ ایران کے خلاف جنگ شروع کردی ہے اور حقیقت میں واشنگٹن کا تہران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ معاشی دہشت گردی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کو جنگی جرائم کا کوئی علم نہیں، تو بہتر ہے اپنے لیے ایک اچھا وکیل مقرر کرے۔

جواد ظریف نے کہا کہ معاشی دہشت گردی کا مطلب سیاسی اہداف اور کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لئے شہریوں کے خلاف تشدد کا استعمال ہے اور امریکہ اب ایران کی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لئے اس قسم کے حربے استعمال کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button