دنیا

امریکہ، فلسطین کو خودمختار ریاست نہیں سمجھتا۔ مائیک پمپئو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے اسرائیل کے بھیانک جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ فلسطین کوخودمختارریاست نہیں سمجھتا اورنہ ہی فلسطین بطورایک ریاست عالمی اداروں کا رکن بننے کا اہل ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی فوجداری عدالت کے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتا ہے بلکہ ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جس میں اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کو نشانہ بنایا جا رہا ہو۔

امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم فلسطین کو خودمختار ریاست نہیں سمجھتے ہیں اور نہ ہی فلسطین بطورایک ریاست عالمی اداروں کا رکن بننے کا اہل ہے۔

دوسری جانب فلسطین نے عالمی فوجداری عدالت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات بہت عرصہ پہلے شروع کرنی چاہیے تھیں جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے اس اقدام کو ’سچ اور انصاف کے لیے سیاہ دن‘ قراردیا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی مکمل تحقیقات شروع کرنے کا کہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button