دنیا

امریکہ: لاس انجلیس میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج

شیعہ نیوز: امریکی شہر لاس انجلیس کے ہزاروں کی تعداد میں عام شہریوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لاس انجلیس کے امریکی مظاہرین نے ایسی حالت میں جبکہ انھوں نے میکسیکو اور السلواڈور کے پرچم اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے لاس انجلیس کی بلدیہ کے قریب اجتماع کیا۔ اس دوران قریب سے گذرنے والی گاڑیوں نے ہارن بجا کر ان مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں غزہ کی نسل کشی کی تکرار کی بابت ایران کا انتباہ

بعض مظاہرین نے ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ خوراک فراہم کرنے والے ہاتھوں کو کاٹنے کی کوشش مت کرو۔ اس نعرے کا اشارہ ان کاشت کاروں کی طرف تھا جو غیر ملکی مہاجرین امریکہ میں زراعت کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button