
امریکہ: صدارتی امیدوار کو انتخابی ریلی کے دوران فلسطین کے حامیوں نے گھیر لیا
شیعہ نیوز: فلسطینیوں کے حامی ایک گروپ نے غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کی حمایت کرنے پر نکی ہیلی کے موقف کی مذمت کی۔
رائٹرز نے بتایا ہے کہ فلسطین کے حامیوں نے 2024 کے امریکی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کی امیدوار نکی ہیلی کی انتخابی ریلی کے دوران انہیں گھیر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی اتحاد کو حیرن کن جواب دیں گے، محمد ناصر العاطفی
مظاہرین نے غزہ کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے صیہونی حکومت کی حمایت کرنے پر نکی ہیلی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور "آزاد فلسطین زندہ باد” کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار نکی ہیلی صیہونیت نواز سیاست دان ہیں۔ ان کی انتخابی ریلی فورٹ ورتھ ٹیکساس میں منعقد ہوئی۔
اس سے قبل مشی گن میں فلسطین کے حامیوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے کے موقع احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ کو قابض صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔