پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ فلسطین پر قبضے کا خواب پوارا نہیں کر سکے گا، علامہ مقصود ڈومکی

دنیا بھر کے انقلابی مسلمان شیعہ اور سنی بیت المقدس کی آزادی کی تحریک میں رہبر معظم کی زیر قیادت آگے بڑھ رہے ہیں

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکا اور اس کے نالائق صدر ٹرمپ غزہ اور فلسطین پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ فلسطین کے غیرت مند مسلمان اور امت مسلمہ غزہ کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ امریکا اور اسرائیل کو ایک مرتبہ پھر ذلت آمیز شکست ملے گی۔ دنیا بھر کے انقلابی مسلمان شیعہ اور سنی بیت المقدس کی آزادی کی تحریک میں رہبر معظم کی زیر قیادت آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اطہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ عزاداری ونگ کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی کی رہائش گاہ پر آئی ایس او کے جوانوں کیلئے منعقدہ درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی اور ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے نوجوانوں سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپ نے امریکہ اور اسرائیل کے خواب چکنا چور کردیے، شیخ نعیم قاسم کا حزب اللہ کے زخمی مجاہدین کے نام خط

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر پوری دنیا کے حریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ حضرت امام خمینی رحمہ اللہ علیہ نے قرآن و سنت کی بنیاد پر الٰہی اسلامی انقلاب بپا کرکے عالمی کفر و طاغوتی قوتوں کے انسان دشمن عزائم کو بے نقاب کیا۔ یہ انقلاب حضرت امام مہدی علیہ السلام کے عالمی اسلامی انقلاب کا زمینہ ساز ہوگا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے کہا کہ نوجوان اپنی دینی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔ ہم سر زمین پاکستان پر قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار کی روشنی میں انقلابی افکار اور دین اسلام کی پاکیزہ تعلیمات کی ترویج پر توجہ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر آئی ایس او کے مرکزی صدر نے علامہ مقصود علی ڈومکی اور سید غلام شبیر نقوی کو آئی ایس او کی کتاب اور سالانہ کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button