دنیاہفتہ کی اہم خبریں

امریکا ایران پر جارحانہ آپریشن میں ساتھ نہیں دیگا، جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو واضح کردیا

شیعہ نیوز: ایران کے اسرائیل پر 200 سے قریب ڈرون اور میزائل حملے داغے جانے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد گذشتہ چند گھنٹوں میں دوسرا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو امریکا کی غیرمتزلزل اور مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "میں نے انہیں (نیتن یاہو کو) بتایا کہ اسرائیل نے ایران کے غیر معمولی حملوں کے خلاف اپنے دفاع اور اس نوعیت کے حملوں کو پسپا کرنے کی قابل ذکر صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔”

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اپنے دفاع کا مظاہرہ کرکے "اسرائیل نے اپنے دشمنوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی سلامتی کو خطرے سے دوچار نہیں کرسکتے ہیں۔” امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے نیتن یاہو کو بتایا کہ امریکا ایران کے خلاف جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔ امریکی سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو واضح کیا کہ امریکا ایران پر جارحانہ آپریشن میں ساتھ نہیں دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button