اہم پاکستانی خبریں
امریکی سفیر کی آئی جی اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں، وفاقی حکومت سے وضاحت طلب
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی پنجاب کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی سے ملاقاتیں پاکستان کے سفارتی اصولوں اور خارجی پالیسی کیخلاف ورزی ہے۔ امریکی سفیر کی ملاقات اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، سیکرٹری فارن افیئرز اور وزیراعظم کو آئی جی کو ہٹانے اور نگران وزیر خارجہ کیخلاف کارروائی کیلئے لکھا، کافی عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سیکرٹری خارجہ اور وزیر اعظم ہاؤس کو دی گئی درخواست کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے۔