مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی اور صیہونی حقوق بشر، ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ناصر کنعانی

شیعہ نیوز: ایران کے ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکی اور صیہونی حکومت کے حقوق بشر ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجی النقب کے خفیہ عقوبت خانے میں فلسطینی جنگی قیدیوں کو ایذائيں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : زیادہ تر فلسطینیوں کی شہادت امریکی ہتھیاروں سے ہوئی ہے، اے بی سی نیوز چینل

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اس سلسلے میں ایکس پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکی اور صیہونی حقوق بشر ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ایک کو النقب میں اور دوسرے کو گوانتامو اور ابوغریب میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button