دنیاہفتہ کی اہم خبریں

کانگریس نے جمال خاشقجی کے قاتلوں کے مواخذے کا بل منظور کرلیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی اراکین کانگریس نے سات مخالف ووٹوں کے مقابلے میں چار سو پانچ ووٹوں سے صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کا مواخذہ کئے جانےکا بل منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ بل ریاست نیوجرسی کی رکن کانگریس ٹام مالی نووسکی نے ’’انسانی حقوق کے قانون اور سعودی عرب جواب دہ‘‘ کے عنوان سے تیار کیا تھا۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی رپورٹر اگنس کالمرڈ نے حال ہی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد بن سلمان اور متعدد دیگر سعودی حکام کے ملوث ہونے پر تاکید کرتے ہوئے واشنگٹن سے اقدام کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی کانگریس کا یہ بل اسی صورت میں نافذالعمل ہو گا کہ امریکی سینیٹ سے بھی اسے منظوری مل جائے اور امریکی صدر ٹرمپ اسے ویٹو نہ کر دیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی سفارتخانے میں انتہائی سفاکیت کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا جس پر دنیا بھر میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو اس قتل کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button