مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آل سعود کی بے شرمی، کعبۃاللہ سے صرف 50 میل دور امریکی ڈی جے کاکنسرٹ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سرزمین کعبۃ اللہ و سرزمین وحی پر قابض آل سعود کی بے شرمی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ اپنا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لارہے ہیں۔کعبۃ اللہ سے صرف 50 میل کی دوری پر سعودی حکومت کی سربراہی میں امریکی ڈی جے کو بلا کر کنسرٹ کروایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں بدنام زمانہ ریاض سیزن جاری ہے جہاں فحاشی و عریانی کے مخلوط پروگرام جاری ہیں دوسری جانب کعبہ سے صرف 50 میل دور آل سعود نے امریکی ڈی جے مارش میلو کو بلا کر کنسرٹ منعقد کروادیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں یورپی یونین کی طرح اسلامی یونین کی تشکیل ہمارا خواب ہے

بات یہاں نہیں رکی بلکہ امریکی ڈی جےنے سعودی پرچم پکڑ کر ڈانس بھی کیا، یاد رہے کہ سعودی پرچم پر کلمہ مبارک لکھا ہو اہے جس کی توہین آل سعود کی جانب سے مسلسل جاری ہے۔

واضح رہے کہ یہ تمام کام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی نگرانی میں انجام پارہے ہیں اور وہ ان تمام کاموں کو جدت اور روشن خیالی کا نام دے رہے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button