دنیا

امریکی انتخابات کے نتائج، بائیڈن ٹرمپ سے کافی آگے

شیعہ نیوز: امریکی صدارتی انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اب تک آنے والے نتائج کے مطابق جوبائیڈن 223 اور ڈونلڈ ٹرمپ 166 الیکٹورل کالجز پر کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ مزید ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور حریف جو بائیڈن کے درمیان کڑا مقابلہ جاری ہے۔

ٹرمپ امریکی ریاست الاباما، انڈیانا، میسی سیپی، کنٹکی، ٹینیسی، اوکلاہوما، آرکنساس اور ویسٹ ورجینیا میں کامیاب ہوگئے۔

جوبائیڈن اپنی ریاست ڈیلویئر، واشنگٹن ڈی سی، میری لینڈ، میساچیوسٹس، روڈ آئی لینڈ، ورجینیا، نیوجرسی، کنیٹی کٹ، اور ورمونٹ میں بازی مار لے گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن 203 اور ٹرمپ 103 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close