مشرق وسطی

امریکی پابندیاں، شام کی اپنے اتحادیوں کے ساتھ منصوبہ بندی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی صدر کی سینئر مشیر بعثینہ شعبان نے امریکہ کے سیاسی و اقتصادی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ دمشق کی یکجہتی پر تاکید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد کی سینیئر مشیر بعثینہ شعبان نے دمشق اور اس کے اتحادیوں خاص طور سے ایران اور روس پر امریکہ کے بڑھتے ہوئے دباؤکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دمشق نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر خاص منصوبہ بندی کرلی ہے۔

شعبان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ، اسرائیل کی حمایت میں اسٹریٹیجک وجوہات کی بنا پر شامی پناہ گزینوں کو ان کے ملک واپس ہونے کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے کہا کہ امریکی حکومت سمجھتی ہے کہ وہ ازحد دباؤ ڈال کر شام کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر سکتی ہے جبکہ اس کا شام کی پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کوشش ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے کیمیاوی حملوں کی ذمہ داری دمشق پر ڈال دیں تاکہ شام پر حملے کا بہانہ مل جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button