مشرق وسطی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا سخت ردعمل

شیعہ نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ایران کا بھی سخت رد عمل سامنے آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر جنرل ل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے لئے امریکہ پر حملے کی تیاری کررہا ہے اور اگر ایران نے ایسا کیا تو ہزار گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔ اب اس حوالے سے ایران کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

نیوز کانفرنس میں ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ امریکہ کوئی نئی اسٹریٹجک غلطی نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ نے ایسا کیا تو اسے ایران کے فیصلہ کُن ردعمل کا سامنا ہوگا۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات پر ایران کا کہنا ہے کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی اور اس کی ذمہ داری خطے کے ان ہی ممالک پر ہوگی۔

ترجمان ایرانی حکومت علی ربیعی کا کہنا تھا کہ خطے میں صیہونی ریاست کی دخل اندازی خطرناک ثابت ہوگی، جو ممالک اس راستے پر جا رہے ہیں انہیں اپنے فیصلے کی ذمہ داری لینی پڑے گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button