دنیا

امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق دو الزامات کی منظوری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دو الزامات کی منظوری دے دی ہے۔

اس منظوری کے بعد صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک ایک قدم آگے بڑھ گئی ہے اور اب ان الزامات پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہو گی۔

صدر ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

حکمران جماعت ریپبلیکن پارٹی ان الزامات کی مخالفت جبکہ حزب مخالف ڈیمو کریٹس ان کی سپورٹ کر رہی ہے۔ ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان الزامات پر ایوان میں ووٹنگ اگلے ہفتے ہو گی۔

صدر ٹرمپ امریکہ کی تاریخ میں چوتھے ایسے صدر ہیں جن کو مواخذے کی تحریک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے اور بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرامواخذہ میرے ساتھ نا انصافی ہے، میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے، بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے جب کہ ڈیموکریٹس بے کار اور امریکہ کے لیے بہت برا کررہے ہیں۔

ٹوئٹر پرہی صدرٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، ڈیموکریٹس ان کے متعلق اپنے بیان سے پھرگئے، ڈیموکریٹس نے کہا تھا مواخذے کی کارروائی غیرجانبدارانہ ہوگی لیکن وہ اب مکمل جانبدارانہ کارروائی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ ایسے میں انصاف مانگ رہے ہیں اور نا انصافی ہونے کا رونا رو رہے ہیں کہ دنیا بھر کے عوام ٹرمپ کی نا انصافیوں سے تھک چکے ہیں اور افغانستان، یمن، بحرین، فلسطین اور اسی طرح دوسرے ممالک میں امریکی مداخلت اور جارحین کی مددو حمایت اور ہتھیاروں کی ترسیل سے لاکھوں گھروں کے چشم وچراغ اس دنیا سے ہمیشہ کیلئے رخصت ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button