مشرق وسطی

امریکی طاقت کا زوال شروع ہو گیا ہے۔ کمانڈر جنرل حسین سلامی

شیعہ نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت اور قوم کی تدبیر اور دانشمندی کے نتیجہ میں امریکی طاقت کا زوال شروع ہو گیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکہ بھاری اخراجات کے باوجود ایران کو زک پہنچانے میں ناکام رہا ہے۔

جنرل حسین سلامی نے دفاع مقدس کو اسلامی انقلاب کے خلاف سامراجی دنیا اور ظالم طاقتوں کے متحدہ محاذ کے مقابلے میں ایرانی قوم کی دائمی استقامت کا نقطہ آغاز قرار دیا۔

انہوں نے ایران کے خلاف آٹھ سالہ جنگ کو عالمی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام بڑی طاقتیں اور ان کے علاقائی اتحادی آٹھ سالہ جنگ کے دوران ایران کے خلاف ایک تھے اور صدام حکومت کی حمایت کر رہے تھے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ بڑی طاقتوں نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران عراق کو ہر طرح کے جدید ترین ہتھیار فراہم کیے جبکہ ایران کو مکمل طور پر اکیلا کر دیا تھا، مگر جب ایمان اور عقیدے سےسرشار لوگ قوت ایمانی کے ساتھ دشمن پر حملہ کرتے ہیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکتی۔

جنرل حسین سلامی نے ایران کو تنہا کرنے کی امریکی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے اور دنیا میں اپنا سیاسی اثر و رسوخ کھو چکا ہے اور اسے تاحال کوئی کامیابی نصیب نہیں ہو سکی ہے۔

ہفتۂ دفاع مقدس کے حوالے سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے خطاب کے بعد مجلس شورائے اسلامی کے ارکان نے جنرل حسین سلامی کی تقریر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایوان میں مردہ باد امریکہ کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ بائیس ستمبر انیس سو اسّی کو عراق کے معدوم ڈکٹیٹر صدام نے امریکہ اور دیگر بڑی طاقتوں کے کہنے پر جدیدترین ہتھیاروں سے ایران پر حملہ کر دیا تھا۔ یہ جنگ آٹھ سال تک جاری رہی جس کے دوران ایران کے جیالوں کو تاریخی فتح نصیب ہوئی۔ ایران میں ہر سال بائیس ستمبر سے ہفتۂ دفاع مقدس منایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button