جنوبی غزہ میں غاصب صیہونی فوج کے کمانڈ روم پر حملہ
شیعہ نیوز: القسام بریگیڈ کے مجاہدوں نے غزہ شہر کے جنوب میں واقع غاصب اسرائیلی فوج کے کمانڈ روم پر کم دوری تک مار کرنے والے میزائل ’’رجوم‘‘ سے حملہ کیا۔
خبروں کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجیوں کے جنین پناہ گزیں کیمپ میں داخلے کے بعد، فلسطینی مجاہدوں اور غاصب اسرائیلی فوجیوں میں شدید جھڑپیں شروع ہو گئ ہیں۔
القسام بریگیڈ نے کیوسوفیم پر رجوم میزائلوں سے حملہ کیا ۔ اسی طرح غزہ کے اطراف میں واقع ناحل عوز کالونی میں بھی خطرے کے سائرن بجنے لگے جبکہ صیہونی امدادی ادارے نے بتایا ہے کہ عسقلان پر راکٹ کے حملے میں 5 لوگ زخمی ہوئے ہيں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں 258 فلسطینیوں کی شہادت
اسلامی جہاد کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ نے بھی زور دیا ہے کہ اس نے مشرقی غزہ میں پیش قدمی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوجی مشرقی خان یونس کی سہیلا کالونی میں کئي سمتوں سے داخل ہو رہے ہيں جس کے بعد فلسطینی مجاہدوں اور غاصب اسرائیلی فوجیوں میں بے حد شدید جھڑپيں شروع ہو گئی ہیں جبکہ اس کالونی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی شدید بمباری میں، 8 فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہيں۔
صیہونی فوج اسی طرح شمالی غزہ میں جبالیا اور بیت لاہیا پر شدید گولہ باری بھی کر رہی ہے ۔
اسرائیلی فوج نے اسی طرح ابو ھولی میں زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولنسوں پر بھی گولہ باری کی ہے ۔