مشرق وسطی

غاصب کو دوست ظاہر کرنے کی کوشش ہو رہی ہے: عبدالملک بدرالدین الحوثی

شیعہ نیوز:یمن میں نیشنل سالویشن حکومت کے نگران اعلی اور انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ علاقے میں ساز باز پر یقین رکھنے والی بعض حکومتیں صیہونی حکومت کا جھوٹے طریقے سے ایک نیا چہرہ پیش کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

یمن میں نیشنل سالویشن حکومت کے نگران اعلی اور انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے یمن اور خطے میں غاصب صیہونی حکومت کی سازشوں اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ساز باز پر یقین رکھنے والی بعض حکومتیں صیہونی حکومت کا جھوٹے طریقے سے ایک نیا چہرہ پیش کرنے کی کوشش کررہی ہیں اور اس غاصب حکومت کو ایک دوست کے طور پر متعارف کرانے کی خواہاں ہیں، لیکن اییسی حکومتیں اور افراد فلسطینی عوام کے حقوق کو نظرانداز کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی حامی ان بعض حکومتوں کی یہ بھی کوشش ہے کہ حزب اللہ کے خلاف ایک مکمل سیاسی تشہیراتی اور اقتصادی جنگ چھیڑدی جائے اور حزب اللہ کا ہر طرح کا سیاسی اور اقتصادی محاصرہ کرلیا جائے۔

عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ حزب اللہ وہ استقامتی تحریک ہے جس نے امت اسلامیہ کے لئےشاندار کامیابیاں رقم کی ہیں۔

یمن کی حکومت کے نگران اعلی نے کہا کہ آج دشمن سے وابستہ حکومتوں نے یمن، شام، عراق، بحرین اور ایران کے عوام کے خلاف صف بندی کررکھی ہے۔

عبدالملک بدرالدین الحوثی ہے کہا کہ آج امریکی حکومت، دشمن کی پٹھو اور وابستہ سعودی، اماراتی اور بحرینی حکومتوں کو انتہائی حقیر نظروں سے دیکھتی ہے اور ان عرب حکومتوں کو نہ صرف یہ کہ کوئی اہمیت نہیں دیتی بلکہ ان سے اپنے مفادات کے لئے ہی کام لیتی ہے۔

یمنی حکومت کے نگران اعلی کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب دشمن سے وابستہ حکومتوں کے عوام اپنی حکومتوں کی پالیسیوں سے سخت ناراض ہیں اور ان کے دل استقامتی محاذ کے جیالوں اور خاص طور پر فلسطینیوں اور مظلوم یمنی شہریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں

اس درمیان یمن کے میڈیا ذرائع نے خبردی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب یمن کے شمالی صوبے صعدہ اور اسی طرح حجہ اور مآرب صوبوں کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے ۔ یمن کے المسیرہ ٹی وی نے خبردی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ حجہ کے حرض شہر پر کم سے کم 12 مرتبہ بمباری کی ہے جبکہ صعدہ اور مآرب صوبوں کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ ہوائی حملے جاری رہے۔

صوبہ صعدہ کے گورنر محمد جابر عوض نے سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں عام شہریوں کے قتل اور تباہی و بربادی کا اصل ذمہ دار امریکا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button