پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایک اور شیعہ نوجوان عنصر عباس خان 12 محرم سے لاپتہ، اہلخانہ پریشان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کا رہائشی عنصر عباس خان بارہ محرم الحرام سے بہاولپور سے لاپتہ ہے، جن کا تاحال پتہ نہیں ہے جبکہ دوسری جانب اہلخانہ بھی سخت پریشان ہیں، عنصر عباس خان سے آخری مرتبہ 30 اگست کو رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد اُن کے موبائل فون بھی بند ہیں، عنصر عباس خان اکائونٹنگ کا طالبعلم تھا، بعدازاں وہ قم المقدسہ میں دینی تعلیم کے لیے عازم سفر ہوا، گذشتہ کئی سالوں سے قم المقدسہ میں زیر تعلیم تھا، عنصر عباس خان زمانہ طالبعلمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا سیکرٹری فنانس بھی رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button