دنیاہفتہ کی اہم خبریں

اسلام کا نام نہاد ٹھیکیدار کا سرزمین مقدس پر ایک اور ناپاک اقدام، سعودی اسکولوں میں موسیقی سکھانے کا فیصلہ

شیعہ نیوز: اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار آل سعود نے سرزمین مقدس پر ایک اور ناپاک اقدام کرتے ہوئے سعودی عرب کے اسکولوں میں موسیقی سکھانے کا فیصلہ کا کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ریاض میں منعقدہ لرن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزارت ثقافت میں منصوبہ بندی کی ڈائریکٹر نورالدباغ کا کہنا تھا کہ مملکت کے نظام تعلیم میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، پرائمری کلاسوں سے موسیقی کی تعلیم کو نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں موسیقی کی تعلیم کے لیے وزارت ثقافت کی جانب سے 9 ہزار سے زائد خواتین اساتذہ کو تیار کیا جارہا ہے، یہ اساتذہ  پرائمری کلاسوں میں موسیقی کی تعلیم دیں گی۔ نورالدباغ کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے تعلیمی نصاب میں  فنون و ثقافت کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button