مشرق وسطی

انصار اللہ اور یمنی فوج کا مغربی پہاڑیوں پر مکمل کنٹرول

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ اور یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کی مغربی پہاڑیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کا اس علاقہ سے صفایا کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن علی العماد نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد اور یمن کی مستعفی حکومت کے حامی فوجیوں کا مآرب کی مغربی پہاڑیوں اور بلندیوں سے مکمل صفایا کردیا ہے اور اس علاقہ کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لےلیا ہے۔

دوسری طرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں پر 19 مرتبہ حملے کئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارحین اوراس کے آلہ کاروں نے کل رات الجوف، مأرب، عمران اور حجہ صوبوں پر درجنوں گولے داغے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ہونے والے حملوں میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن میں تاریخی شکست کا سامنا ہے سعودی عرب کی یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر مسلط کردہ ظالمانہ جنگ میں اسے دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگيا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button