مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

انصار اللہ کا امریکی MQ-9 جدید ترین جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

شیعہ نیوز: یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ نے امریکی جدید ترین جاسوس ڈرون MQ-9 کو مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ نے ایک اور جدید ترین امریکی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، قطر

یمنی مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون MQ-9 کو صوبہ حجہ کی فضائی حدود میں کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کی جارحیت کے جواب میں انصار اللہ نے امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں "ٹرومن” اور "وِنسن” کے خلاف دو بڑی فوجی کارروائیاں بھی انجام دی ہیں۔

تاحال امریکی سینٹرل کمانڈ نے ان حملوں یا دعووں پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button