مشرق وسطی

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں، قطر

شیعہ نیوز: قطر نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کے دوران علاقائی امور خصوصا تہران-واشنگٹن مذاکرات پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت خاموش تماشائی بننا چھوڑ دے، حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں پر ردعمل

قطری وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی راہوں کو ترجیح دینے کی حمایت کی۔

بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقل جنگ بندی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے شام، یمن اور لبنان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button