مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حکومت خاموش تماشائی بننا چھوڑ دے، حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں پر ردعمل

شیعہ نیوز: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سینئر عہدیدار نے اسرائیلی حکومت کے حملے میں تحریک کے ایک کمانڈر کی شہادت پر ردعمل کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے رہنما عبدالمجید عمار نے کہا ہے کہ ہم اسلامی مزاحمت کے سینئر کمانڈر حسین عطوی کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر غاصب حکومت کے بزدلانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دشمنوں کو ایران کی بہت سی فوجی صلاحیتوں کی اطلاع تک نہیں، جنرل علی فدوی

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی دشمن کے جنگی جرائم امریکہ کی حمایت سے جاری ہیں جو کہ جنگ بندی معاہدے کے ضامن ممالک کی کمزوری اور عالمی برادری کی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکامی کا نتیجہ ہے۔

عمار نے کہا کہ صیہونی حکومت جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، لبنانی حکومت خاموش تماشائی بننے کے بجائے ذمہ داری کا ثبوت دے۔

انہوں نے شہید کمانڈر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button