اسلامی تحریکیںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبد الملک الحوثی کا شہید قاسم سلیمانی کے اہل خانہ کے نام خط

انصاراللہ یمن کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے ہفتے کو سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ اور لواحقین کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ یہ عظیم سردار اپنے ہدف و مقصد پر ہمیشہ ثابت قدم رہا اور ہمیشہ میدان میں جمے رہنے والے اسلام کے ایسے سچے سپاہی تھے جنھوں نے اپنی انتھک کوششوں اور جذبہ ایمانی کے ساتھ میدان جہاد کے ہر محاذ پر سرگرم عمل رہے۔

عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا الحاج شہید جنرل قاسم سلیمانی نے شجاعت کا درس حضرت علی (ع) سے قربانی کا سبق حضرت حسین علیہ السلام سے اور ایثار کا درس حضرت عباس علیہ السلام سے حاصل کیا تھا شہید قاسم سلیمانی، حریت پسندوں اور آنے والی تمام نسلوں کے دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے جیسا کہ اس وقت بھی وہ اپنے تمام آثار و کردار کے ساتھ مسلمانوں کے درمیان موجود ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے زور دے کر کہا کہ شہید حاج قاسم سلیمانی نوجوانی سے ہی اللہ تعالی کی راہ میں ایک نمایاں ، مومن، بااخلاق اور مفید وکارآمد سپاہی کی حیثیت سے سرگرم عمل تھے اور وہ ہمیشہ ہی حضرت امام خمینی رح اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پرچم تلے ان کی راہ پر نہایت صداقت و وفاداری سے عمل پیرا رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button