مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

انصار الله یمن کا اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

شیعہ نیوز: یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله” کی پولیٹیکل کونسل کے سینئر رکن "علی القحوم” نے الحدیدہ بندرگاہ پر صیہونی حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ علی القحوم نے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے ایک ایسا منہ توڑ اور درد ناک جواب آنے والا ہے جو تمہیں پشیمان اور شدید غمگین کر دے گا۔ تمہارے پاس صرف پناہ گزینی یا فرار کا راستہ ہی بچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں صیہونیوں سے کہتا ہوں کہ زیادہ خوش نہ ہوں یمن کا سخت ترین جواب آنے والا ہے اور تمہیں اپنی غلطی کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دوپہر صیہونی جنگی طیاروں نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔ صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ سینکڑوں ٹن دھماکہ خیز مواد کے حامل 20، F35 لڑاکا طیاروں کے ذریعے کیا گیا۔ دوسری جانب یمنی میڈیا نے بتایا کہ صیہونی لڑاکا طیاروں نے اس حملے میں ایک آئل ٹینک کو نشانہ بنایا جس سے آس پاس کے علاقوں میں آگ پھیل گئی۔ ایک امریکی اعلیٰ عہدیدار نے عبرانی نیوز ویب سے بات کرتے ہوئے الحدیدہ پر اسرائیل کے حملے کی تائید کی اور کہا کہ یہ حملے تل ابیب پر یمن کے ڈرون حملے کا جواب ہیں۔ یمن کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس صیہونی حملے میں اب تک 3 افراد جاں بحق اور 87 زخمی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button