اہم پاکستانی خبریں

کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا،

شیعہ نیوز: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور فضا سے جہاز شکن میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ ایڈمرل امجد خان نیازیکے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور فضا سے جہاز شکن میزائلوں کی فائرنگ کی مشقیں کی گئی ہیں، جس میں پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے کامیابی سے اپنے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button