مشرق وسطی

عرب لیگ کے ایرانی جزائر کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔ ایران

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی جزائر کے خلاف الزامات لگانے والے خطے اور دنیا کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے قاہرہ میں عرب لیگ کے جاری شدہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں موجود تین جزائر ایران کی ملکیت ہیں اور ان کے خلاف الزامات لگانے والے خطے اور دنیا کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے بعض ممالک کی جانب سے خلیج فارس کے ساحلی ممالک کی طاقت پر بھروسہ کرنے کے بجائے خطے کی سلامتی اور امن سے متعلق اغیار کے بے بنیاد دعوؤں کے خیر مقدم پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے عرب کمیٹی کی بارہویں نشست میں جاری شدہ بیان میں بار بار لگائے جانے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بعض عرب ممالک کی جانب سے بے بنیاد دعوؤں کو گزشتہ کی غلط پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش قراردیا۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس میں ایرانی جزائر کی ملکیت کےخلاف بے بنیاد الزامات اور علاقائی پالیسیوں میں ناکام عرب ممالک کے اقدامات کی وجہ یہ ہے کہ وہ خطے اور دنیا کی حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button