مشرق وسطی

مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہیں، جنرل صباحی فرد

شیعہ نیوز: ایران کی فوج کی فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر جنرل صباحی فرد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علمی پیشرفت اور دفاعی ہتھیاروں کے میدان میں ترقی امن اور ڈیٹرنس پیدا کرنے کے لیے ہے، کہا ہے کہ "مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے پہلے سے زیادہ تیار اور مضبوط ہیں۔”

بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے جمعرات کو کہا کہ "اتحاد اور ہم آہنگی کے ساتھ، ہم تکنیکی اور دفاعی میدان میں ترقی و پیشرفت کی طرف سے ایک لمحے کے لئے بھی غافل نہيں ہیں ۔”

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو ہمارا جواب دنداں شکن ہوگا، حزام الاسد

فوج کی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے مزید کہا کہ "جس طرح ہمیں زمین، سمندر اور فضا میں طاقت حاصل ہے، اسی طرح ہمیں دشمن کی نفسیاتی جنگ میں بھی ذہانت اور طاقت کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔”

آرمی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ علمی پیشرفت اور دفاعی ہتھیاروں کے میدان میں ترقی امن اور ڈیٹرنس پیدا کرنے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ” پائیدار امن و استحکام مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔”

انہوں نے کہا کہ "آج ایران کی مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور وہ پہلے سے زیادہ آمادہ اور مضبوط ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button