
مسلح افواج سرحدی علاقوں کے تحفظ کے لئے بھرپور تیار ہیں، ایرانی کمانڈر
شیعہ نیوز: خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس بیس کے نائب کمانڈر نے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈرون ایران کی فضائی حدود میں بغیر کسی رابطے کے داخل ہو جائے تو ہم ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
یہ بات برگیڈیئر جنرل قادر رحیم زادہ نے پیر کے روز صوبے اردبیل کے شہر پارس آباد کے علاقائی سرحدوں کے دورے کے موقع پر کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی فضائی، سپاہ پاسداران اور مسلح افواج کی فورسز سرحدی علاقوں کے تحفظ کے لئے بھرپور تیار ہیں۔
جنرل رحیم زادہ نے کہا کہ ایران سرحدی علاقوں خصوصا eصوبہ اردبیل کے شمال میں پائیدار سلامتی اور امن کے قیام کے لئے قرہ باغ خطے میں تمام فوجی پیشرفتوں کو دن میں 24 گھنٹے نگرانی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم متنازعہ علاقے قرہ باغ میں شامل فریقوں کو سختی سے متنبہ کرتے ہیں کہ اگر کوئی پرندہ بغیر کسی رابطہ کے ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوتا ہے تو ہم ملکی حدود کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فیصلہ کن جواب دیں گے۔