اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بلوچستان کی سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے ضلع کیچ اور تربت کا دورہ کیا اور پورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن قوتوں کی طرف سےخلل ڈالنے والی کوششوں کوکامیاب نہیں ہونےدیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز ایف سی بلوچستان جنوبی میں پاک ایران باڑ لگانے سمیت سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں مذموم مفادات کیلئے غلط معلومات کا پھیلانا خطرناک ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا مطلب ملک کی ترقی ہے، صوبائی حکومت کے ساتھ امن اور استحکام کیلئےتعاون کرتے رہیں گے۔ جنرل باجوہ نے کہا کے فوج امن کی بحالی و ترقی کے لیے بلوچستان حکومت کی بھرپور مدد کرے گی۔

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے ایف سی کی خواتین اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ تربت کئی حوالوں سے اہم ہے کیونکہ انہوں وہ کیچ واقعہ کے فوری بعد وہاں پہنچے جہاں دو روز قبل دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنا کر 10 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔ کیچ چیک پوسٹ پر تعینات فوجی دستوں سے آرمی چیف نے واقعے کی براہ راست معلومات حاصل کیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button