پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گستاخ اہل بیت ملعون عبدالرحمان سلفی کو گرفتار کیا جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ سید ضیاء اللّٰہ شاہ بخاری امیر متحدہ جمعیت اھل حدیث پاکستان و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حکومتِ پاکستان کہا ہے کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی شان میں انتہائی گستاخانہ گفتگو کرنے والے اور اس کو وائرل کرنے والے حد درجہ مفسد، گستاخ اور ملک دشمن عناصر ہیں ان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور کڑی سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔

علامہ ضیاءاللہ بخاری نے کہا کہ ایسے بدزبان افراد کو کسی مسلک کے ساتھ منسوب نہ کیا جائے کیونکہ یہ غداران قوم و ملت کسی مسلک کے ترجمان نہیں ہیں محرم الحرام سے قبل ایسی حرکت ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا ہے ، انشاء اللہ العزیز گزشتہ سال کی طرح اب بھی ڈاکٹر نور الحق قادری وفاقی وزیر برائے مذہبی امورو بین المذاھب ہم آہنگی کی قیادت میں پاکستان کے دینی زعماء، تمام مکاتب فکر کے قائدین، علماء کرام و مشائخ عظام دشمن کی اس سازش کو ناکام بنادیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں 6 جولائی ملت جعفریہ کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے، عارف حُسین

علامہ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی کے ایوان میں تاریخ ساز خطاب پوری قوم کے جذبات کی حقیقی عکاسی کرتا ہے وزیراعظم نے کہا کہ لا الہ الااللہ انسان کو غیرت دیتا ہے،پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرنے کی صلاحیتوں کا خود مالک ہے ،پاکستان اچھے ارادے اور امن کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہئے۔بطورِ پاکستانی ہمارا سر فخر سے بلند ہوا ہے، کیونکہ وزیر اعظم پاکستان نے آج پاکستان کی عزت و وقار کی بات کی، وزیراعظم عمران خان کا خطاب نہایت مدلل اور بصیرت سے بھرپور تھا جس میں پاکستانیت اور خوداری کا پرچار، قومی مسائل کا ادراک اور تدارک کے لئیے تدابیر،مستقبل کی سمت اور پاکستان کی استعداد سمیت ملکی معیشت، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار، مسئلہ کشمیر اور افغانستان کے حل کا جامع احاطہ کیا گیا۔

علامہ بخاری نے ان خیالات کا اظہار حافظ آباد میں متحدہ جمعیت اھل حدیث پاکستان وسطی پنجاب کے اجلاس کے بعد مرکزی قائدین کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کیااس موقع پر علامہ سید حبیب اللہ شاہ بخاری، مولانا رانا محمد عثمان شاکر، علامہ سکندر حیات ذکی، ڈاکٹر سید اسامہ بخاری، عامر وسیم سندھو، بابر داؤد منج، قاری غلام اللہ خان، مولانا سید طاہر محمود بخاری، مولانا محمد ادریس یزدانی، مولانا محمد حنیف، چوہدری محمد اقبال، سید یعقوب شاہ گیلانی، مولانا محمد مصطفی، چوہدری خالد محمود، ڈاکٹر امیر علی صدیقی، مولانا منشاء احسن، مولانا ادریس کاشف، حکیم سید خبیب بخاری، حافظ عبد الوحید قاسمی، مولانا عنصر ربانی، مولانا تنویر مکی ،سید نصر اللہ بخاری، مولانا عبدالمنان حنیف، قاری احمد حسن، سید ذوالقرنین شاہ، حافظ محمد یونس ودیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button