
عاشور کے دن پاکستان کی فضائیں یا حسینؑ کی صداؤں سے گونجتی رہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روز عاشور پاکستان کی فضاؤں میں یا حسین ؑ کی صدائیں گونجتی رہیں ، کروڑوں شیعہ سنی حسینیوں نے عاشوراء کے جلوسوں میں شرکت کرکے ثابت کردیا کہ پاکستان امام حسینؑ کے پیروکاروں کا ہے اور یزیدیوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔
اسلام آباد، لاہور ،کراچی، پشاور، گلگت بلتستان اور پاراچنار سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے عاشوراء کے جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں مکتب تشیع نے تشکیل پاکستان سے تعمیر پاکستان تک ہر قسم کی قربانی دی، علامہ علی رضا رضوی
جلوسوں کی قیادت علماء نے کی جبکہ اسکاؤٹس کے رضاکاروں نے جلوس کو منظم رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ماتمی دستوں نے اپنے مخصوص انداز میں جناب سیدہ ؑکو ان کے مظلوم لعل کا پرسہ پیش کیا اور کربلا میں تین دن تک بھوکے پیاسے رہنے والے تشنگان فرات کی یاد میں جگہ جگہ سبیلوں اور نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ماتمی جلوسوں کے درمیان آئی ایس او کی جانب سے مختلف شہروں میں نماز باجماعت کا اہتمام کیا گیا تھا۔سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جلوس ہائے عزا کے راستوں پر سیکیورٹی کےبہترین انتظامات کیے گئے تھے۔