مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فورسز کا حملہ، رہائشی مکانات کو نقصان

شیعہ نیوز: اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں رہائشی علاقوں کو توپخانے اور فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ؓلبنانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فورسز نے توپخانے اور جنگی طیاروں سے حملہ کیا ہے۔

المیادین کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے قصبے کفرکلا پر بھاری توپ خانے کی مدد سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ’اونروا‘ کوختم کرنا فلسطینی پناہ گزینوں کا وجود ختم کرنا ہے، فلپ لازارینی

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے سرحدی قصبے شبعا پر بھی دو میزائل فائر کئے ہیں جس کی وجہ سے عوامی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی تنصیبات پر وسیع پیمانے پر حملہ کیا ہے جس کے بعد سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر صہیونیوں کی بڑی تعداد ہجرت پر مجبور ہوگئی ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button