مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مسجد الحرام میں امام کعبہ پر حملے کی کوشش ناکام

شیعہ نیوز: مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبے کے دوران مسلح شخص کی امام کعبہ شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبے کے دوران مسلح شخص کی امام کعبہ شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ مسجد الحرام میں خطبے کے دوران منبر پر جانے کی کوششش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ خانہ کعبہ میں جمعہ کے خطبے کے دوران مسلح شخص کی امام شیخ بندر بلیلہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا اکاونٹ پر مشتبہ شخص کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، ویڈیو میں ایک شخص کو تیزی سے منبر کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے منبر کی طرف جانے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ امام کعبہ کبھی بھی سامراجی طاقتوں امریکہ اور اسرائیل کے سنگین جرائم کے خلاف نہیں بولتے اور اس نے ہمیشہ اپنے منصبی فرائض میں کوتاہی سے کام لیا ہے ۔ امام کعبہ کو سعودی عرب کا امریکہ نواز بادشاہ متعین کرتا ہے اور سعودی عرب کے بادشاہ کو امریکہ مقرر کرتا ہے جس کی وجہ سے علاقائي مسلمان تنگ آگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button