مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
یمن کی مغربی ساحلوں کے نزدیک تجارتی سمندری کشتی پر حملہ
شیعہ نیوز: برطانوی ادارے نے کہا ہے کہ یمن کی مغربی ساحلوں کے نزدیک تجارتی سمندری کشتی پر حملہ ہوا ہے۔
المسیرہ نے کہا ہے کہ یمن کی مغربی ساحلوں کے نزدیک تجارتی سمندری کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔
سمندری سیکورٹی کی دیکھ بھال کرنے والی برطانوی کمپنی نے کہا ہے کہ یمنی شہر الحدیدہ کے نزدیک کشتی پر حملہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : متعدد اسرائيلی قیدی ہلاک اور زخمی ہو گئے ، ترجمان القسام بریگیڈ
برطانوی کمپنی نے کہا ہے کہ واقعہ الحدیدہ کے جنوب مغرب میں 63 میل دور سمندر میں پیش آیا جس میں کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔
برطانوی کمپنی نے کہا کہ واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
ابھی تک کشتی کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ کسی گروہ نے بھی تاحال واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔