پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا حملہ،2 شیعہ مسافر شہید 4 زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 2 شیعہ مسافر شھید جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں کو KDA اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

شیعہ نیوز: محرم الحرام قریب آتے ہی ملک دشمن تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ / لشکرجھنگوی کی دہشت گردانہ کارروائیوں کا ایک ایک بار پھر آغاز ہوگیا ۔ پشاور سے پاراچنار جانے والی مسافروین پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 شیعہ مسافر شہید جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وبھارتی فنڈڈ دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نےپشاور سےپاراچنار جانے والی مسافر وین پر حملہ کردیا۔

یہ بھی ہیں : گرین ٹورزم میں نوکریوں کی سفارش ثابت کریں، سیاست چھوڑ دونگا، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

ذرائع کے مطابق ہنگو بائی پاس کے قریب پشاور سے پاراچنار جانے والے گاڑی پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 2 شیعہ مسافر شھید جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں کو KDA اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق شہداء و زخمیوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں ہوئی ہے اتنا بتایا گیا ہے کہ تمام شہداء  و زخمیوں کا تعلق پاراچنار اور شیعہ مسلک سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button