سپاہ صحابہ کے تکفیری دھشتگرد اورنگزیب فاروقی کے وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ مفرور اورنگزیب فاروقی کو گرفتار کرکے 25نومبر تک عدالت کے سامنے پیش کیا جائے
شیعہ نیوز: اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمے میں سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ تکفیری دھشتگرد اورنگزیب فاروقی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
پولیس نے دھشتگرد جہادی تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنماء بدنام زمانہ تکفیری دھشتگرد مولانا اورنگزیب فاروقی کو مفرور قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس کراچی کے باہر شیعہ جماعتوں کے احتجاجی دھرنے کے مطالبات
عدالت نے مفرور تکفیری اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ مفرور اورنگزیب فاروقی کو گرفتار کرکے 25نومبر تک عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
پولیس کے سپاہ صحابہ کے رہنماء مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھا، فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے کے باوجود مفرور تکفیری اورنگزیب فاروقی اطلاع دیئے بغیر شہر سے باہر نقل و حرکت جاری رکھیے ہوئے تھا،اورنگزیب فاروقی کے اس عمل کے بعد کراچی کے شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔