مشرق وسطی

آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بعض قیدیوں کی عفو و بخشش کی درخواست سے موافقت

شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سےعام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے تین ہزار 840 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے 3840 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button