مشرق وسطی

ملکی مسائل کے حل کے لیے انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت ضروری ہے، آیت اللہ مکارم شیرازی

شیعہ نیوز: ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے کہا کہ ملک کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ عوام انتخابات میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں۔

رپورٹ کے مطابق مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے جمعے کی صبح ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ عوام انتخابات کے عمل میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : آج کے انتخابات سے ایران کے دوست خوش اور دشمن مایوس ہوں گے، آیت اللہ خامنہ ای

انہوں نے کہا کہ عوام اہل اور صالح افراد کو منتخب کر کے مسائل حل کر سکتے ہیں اور انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: لوگوں کو چاہیے کہ انتخابات میں اپنی پرجوش شرکت کو یقینی بنا کر ملکی تاریخ میں ایک اور حماسہ تخلیق کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button