مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آيت اللہ سید علی خامنہ ای کا شام کے حالیہ واقعات کے بارے میں ٹویٹ

شیعہ نیوز: ایران کے سپریم لیڈر آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی آفیشل ویب سائٹ نے X سوشل نیٹ ورک پر ایک پوسٹ میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے سے متعلق اپنے موقف کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ "تکفیری گروہ عالم اسلام کے دشمنوں کے لیے خوشخبری ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ایسی صورت حال میں جب کہ امت اسلامیہ کی تمام تر توجہ مسئلہ فلسطین پر ہے، خبیث صیہونی حکومت کی اصلیت پر توجہ دینے کے بجائے توجہ کسی اور طرف مبذول کرارہے ہیں”۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس علماء مکتب اہلبیت پنجاب کی جانب سے دفاع ولایت کانفرنس

حالیہ صورت حال میں مختلف سیاسی اور بین الاقوامی شخصیات نے غزہ میں تقریباً 50 ہزار مسلمانوں کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقصد مزاحمتی محاذ کو شام میں پھانسنا اور دنیا کی توجہ فلسطین میں ہونے والے صیہونی جرائم سے ہٹانا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button