آیت اللہ سیستانی کا کرمان میں کے دہشت گردانہ حملے پر تعزیت اور مذمت
شیعہ نیوز: ایرانی عوام کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں آیت اللہ سید علی سیستانی کا کہنا تھا کہ ہم اس المناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں اور ایران کی غیور عوام سے تسلیت کرتے ہیں۔
ایران کے شہر کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے راستے میں دھماکے سے متعدد عقیدت مندوں کی شہادت پر عراق کی اعلیٰ شیعہ قیادت آيت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے تعزیتی پیغام جاری کیا۔ تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد، علامہ راجہ ناصر عباس کی بلوچ مسنگ پرسنز فیملیز کے احتجاجی دھرنے میں شرکت
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله وانا الیه راجعون
آج ایران کے صوبہ کرمان میں دہشت گردی کے واقعے میں سینکڑوں بے گناہ انسان مارے گئے۔ جو ہمارے لئے نہایت افسوسناک اور تکلیف دہ بات ہے۔ ہم اس المناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں اور ایران کی غیور عوام سے تسلیت کرتے ہیں۔ ہم خداوند متعال سے شہداء کے عالی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔
(٢٠/ جمادی الثانی /١٤٤٥هـ)
دفتر آقائے سیستانی (مُدّ ظلّه) -*نجف اشرف
واضح رہے کہ کل دوپہر کے وقت شہید قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب دو دھماکے ہوئے، جس میں ابھی تک 103 افراد شہید اور 211 زخمی ہو چکے ہیں۔ دہشت گردی کے اس واقعے پر دنیا بھر میں اشتعال پایا جاتا ہے۔