پاکستانی شیعہ خبریںمشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
عیاش سعودی شہزادوں نے سعودی عرب میں کورونا وائرس پھیلایا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا نے سعودی شاہی خاندان کے شہزادوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکا سبب امریکہ اور یورپ میں ان کی عیاشی کو قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا نے اپنے ٹوئٹر پیغا م میں کہا ہے کہ سعودی شاہی خاندان میں کورونا وائرس ان شہزادوں نے پہنچایا جویورپ اور امریکا سے عیاشیاں کرکے آئے انہیں قرنطینہ میں رکھے بغیر گھروں کو جانے دیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرجدہ کے قریب واقعہ جزیرے میں منتقل ہوگئے ہیں۔
آل سعود کے شاہی خاندان کے 150 افراد اس وقت کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔