مشرق وسطی

بغداد کے الخضراء علاقے پر میزائل حملہ، ایک جاں بحق پانچ زخمی

شیعہ نیوز : عراق کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے الخضراء علاقے پر میزائلی حملے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد پر سات میزائل فائر کئے گئے جس میں سے چار میزائل الخضراء علاقے (گرین زون) پر لگے۔ اس واقعے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور پانچ عام شہری زخمی ہوگئے۔

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ایک میزائل ایک میڈیکل کامپلیکس کے پاس اور دوسرا الزورا پارک کے انٹری گیٹ پر آکر گرا جبکہ تیسرا میزائل آسمان میں ہی پھٹ گیا۔ عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی و انٹیلجنس ادارے اس سلسلے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔

بغداد میں امریکی سفارت خانے اور عراق میں امریکی دہشت گردوں کے اڈوں منجملہ التاجی اور البلد چھاؤنیوں کو حالیہ مہینوں میں کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button