مشرق وسطی

بغداد کے گرین زون علاقے میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی ذرائع ابلاغ نے بغداد کے گرین زون علاقے میں امریکی سفارتخانے کے اطراف میں دو راکٹ فائر کئے جانے کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ راکٹ بغداد کے گرین زون علاقے میں واقع امریکی سفارتخانے کے پاس گرے۔

اسکائی نیوز ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ راکٹ حملے کے بعد امریکی سفارتخانے کو جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ حملے کے بعد امریکی سفارتخانے کی عمارت کے اوپر امریکی ہیلی کاپٹر پرواز کرنے لگے۔ اس حملے کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل نہیں ہو سکی ہے۔

عراق میں امریکی سفارتخانہ 4 لاکھ 20 ہزار میٹر مربع پر مشتمل ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑی سفارتی جگہ سمجھی جاتا ہے۔ عراقی عوام نے بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے کو جاسوسی کا اڈہ قرار دیا اور اس کو بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button