اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارت ‘ اسرائیل کی ایماء پر میرے خلاف پروپیگنڈا ہو رہا ہے، زلفی بخاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت بیرون ملک مقیم پاکستانی و انسانی وسائل زلفی بخاری نے سوشل میڈیا پر جاری مہم پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی ایماء پر میرے خلاف پروپیگنڈا ہورہا ہے ، اپوزیشن کے اتنا گرنے پر رحم آرہا ہے جبکہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے نمائندہ خصوصی وزیراعظم حافظ طاہر محمود اشرفی نے بھی کہا ہےکہ کوئی حکومتی نمائندہ اسرائیل نہیں گیا اور نہ ہی اس سے تعلقات ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ چند دن پہلے پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے برطانوی پاسپورٹ حامل مشیر نے لندن سے برٹش ائیر ویز کے ذریعے تل ابیب کا سفر کیا۔ مشیر نے اسرائیل کیلئے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا اور موساد کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے وزارت بیرون ملک مقیم پاکستانی و انسانی وسائل زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف سوشل

میڈیا پر بےبنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جو کہ بھارت اور اسرائیل کی ایما پر ہورہا ہے۔ جس سے اپوزیشن کی مایوسی واضح ہے تاکہ کوئی تنازع پیدا کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ میرے خلاف تھا تو میں واضح کرتا ہوں کہ میں اس روز ڈپٹی کمشنر کے ساتھ راولپنڈی میں تھا ، جس کی تصاویر بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپوزیشن کے اس حد تک گرنے پر رحم آرہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے پاکستان کا موقف بہت واضح کردیا ہے اور ہم سب اس پر قائم ہیں۔

علاوہ ازیں اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے نمائندہ خصوصی وزیراعظم حافظ طاہر محمود اشرفی نے مختلف مذاہب و مکاتب فکر سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسرائیل نہ کوئی حکومتی نمائندہ گیا ہے اور نہ ہی اسرائیل سے تعلقات ہیں ، افواہیں پھیلانے والے پاکستان کا اسلامی دنیا میں تشخص خراب کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں فتنہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button