پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قبلہ اول شعائر الہی ہے جس کا دفاع تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قبلہ اول شعائر الہی ہے جس کا دفاع تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے صدر اور امام جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے اپنے بیان میں کیا۔

علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ قبلہ اول شعائر الہی ہے جس کا دفاع تمام مسلمین کی ذمہ داری ہے، ملک عظیم پاکستان کے بانی قائداعظم ؒکے نظریہ کے خلاف چند عناصر اسرائیل سے تعلقات کے خواہاں ہیں، جس کی ہر سطح پر مخالفت کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے القدس ریلیاں منعقد ہوں گی، علامہ شبیر میثمی

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، شیعیان حیدر کرارؑ دین اسلام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ نظریہ پاکستان کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلے تیار ہیں، یہ عظیم جذبہ اور فکر ہم نے کربلا سے سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم القدس 23 رمضان المبارک کومنایا جائے گا، ایم ڈبلیوایم کراچی کے تحت جامع مسجد نورایمان کے باہر بعد نماز جمعہ مرکزی مظاہرہ منعقد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button